فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کیس،عامر ڈوگرکاجوڈیشل ریمانڈ منظور

ملتان کی مقامی عدالت نے توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عامر ڈوگرکوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

9 مئی توڑپھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو ملتان کچہری میں پیش کر دیاگیا،عامر ڈوگرکو تھانہ گلگشت میں درج مقدمہ میں عدالت پیش کیاگیا،عدالت نے عامرڈوگر کا14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا،عامر ڈوگر پر تھانہ گلگشت ، جلیل آباد، ممتاز آباداور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔