کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر گھٹ کر 1961 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے باعث مقامی سطح پر سونے کے نرخ میں بھی کمی ہوئی ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 300 اور دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 94 ہزار 873 روپے پر پہنچ گئی۔