تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ،فائل فوٹو
تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ،فائل فوٹو

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلیے مقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 13 جون کو ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔اٹارنی جنرل، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل انویسٹی گیش ایجنسی (ایف آئی اے) اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔