فوٹو امت
فوٹو امت

کراچی، مخصوص نشستوں کے نومنتخب 119 اراکین نے حلف اٹھالیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں مخصوص نشستوں پر نو منتخب 119 اراکین سٹی کونسل نےحلف اٹھالیا۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے مخصوص نشستوں پر منتخب سٹی کونسل کے اراکین سے رکنیت کا حلف لیا۔مخصوص نشستوں پر 121 اراکین سٹی کونسل کو حلف اٹھانا تھا، 2 غیر حاضر رہے۔

سٹی کونسل اراکین نے ملک سے وفاداری، اپنے فرائض قانون کے مطابق ایمانداری سے انجام دینے کا حلف اٹھایا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں یونین کمیٹیوں کے الیکشن میں کامیابی کی بنیاد پر مختلف جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔