سکھیکی انٹرچینج کے قریب ریس لگاتے کار اُلٹ گئی، 5 لقمہ اجل بن گئے

راولپنڈی (امت نیوز) پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم ٹو سکھیکی انٹرچینج کے قریب ریس لگاتے ہوئے کار بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹر وے ایم ٹو سکھیکی انٹر چینج کے قریب دو کاریں ریس لگاتے جارہی ہیں تھیں کہ ایک کار بے قابو ہو درخت سے ٹکرا گئی اور کار میں آگ لگ گئی۔

آگ اس قدر شدید تھی کہ کار میں موجود افراد کو نکلنے کا موقع ہی افرادکی مل سکا حادثہ میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پینچ کر آگ پر قابو پایا اور جاں بحق افراد کو کار میں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق افراد سرگودھا سے شیخوپورہ مریض کی عیادت کے لیے جارہے تھے۔