گورنرسندھ کا طویل القامت نصیر سومرو کیلئے50 ہزار ماہانہ وظیفے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خیریت دریافت کی، گورنر نے ان کے سائز کا بیڈ بنانے، اپنی جانب سے جنریٹر، یو پی ایس اور 50 ہزار ماہانہ وظیفہ کا بھی اعلان کیا جبکہ طاقتور پاکستان کے تحت ماہانہ راشن فراہم کرنے کا بھی حکم دیا، کامران ٹیسوری نے کہا کہ نصیر سومرو پاکستان کی پہچان ہیں،انہیں اگلے بجٹ میں 10 لاکھ امداد دی جائے گی۔

اس موقع پر نصیر سومرو نے کہا کہ گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج مجھے لگا ہےکہ پاکستان کا بیٹا ہوں، سندھ حکومت نے کوئی مدد نہیں کی، علاج نہیں کرواسکتا، بجلی جانے پر آکسجن بند ہو جاتی، بہت تکلیف ہوتی ہے۔