نذیراحمدایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب

گلگت (امت نیوز)اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور ہو گئی ۔نذیر احمد ایڈووکیٹ21 ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکرامجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، اسمبلی میں 22 ارکان موجود تھے، اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 21 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ امجد علی زیدی کے حق میں صرف ایک ووٹ پڑا،حکومت اور اس کے اتحادی اراکین اسمبلی نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا، نذیراحمد ایڈووکیٹ21 ووٹ لے کرگلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے ۔یاد رہے کہ پارٹی معاہدے کے تحت امجد زیدی نے ڈھائی سالہ مدت مکمل کرکے مستعفی ہونا تھا،امجد زیدی کے مستعفی ہونے سے انکار پر تحریک عدم اعتماد لائی گئی ۔