پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ فائل فوٹو
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ فائل فوٹو

سوات، مسلح افراد کی فائرنگ،2 پولیس اہلکاروں سمیت3 شہید

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت3افراد شہید ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ مینگورہ کی سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں عمراخان اور اشرف علی پر گولیاں برسادیں، جس کے نتیجے دونوں شہید ہوگئے جبکہ راہ چلتے نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ موسیٰ شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں چل بسا ۔

لاشوں اور زخمی کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔