وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت منظور
انہیں دو ہفتے میں متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
June 8, 2023 · قومی
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بلوچستان میں قتل ہونیوالے وکیل کے کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ، عدالت نے عمران خان کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور انہیں دو ہفتے میں متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا۔