کراچی (امت نیوز)وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کےلئے ٹیکسوںمیںاضافہ اورگاڑیوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس دوگنا کرنے ،بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے،در آمدی لگژری اشیاءپر ٹیکسوں میں اضافہ کی تجاویز سمیت آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے کی خبروں نے جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو پستی میں دھکیل دیا،کے ایس ای100انڈیکس456پوائنٹس کمی کے بعد 42ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا،مندی کے باعث مارکیٹ سرمایہ میں34ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ حصص کی کاروباری مالیت 7ارب سے گھٹ کر5ارب روپے کی سطح پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں در آمدی اشیاءپر ٹیکسوںکے نفاذ کی تجویز اور نان فائلرز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے ،بڑے منافع بخش اداروں پر مزید ٹیکس کی اطلاعات اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے کے خبروں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو جمعرات کے روز مندی سے دوچار کردیا، کے ایس ای100انڈیکس 456پوائنٹس کمی کے بعد42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیاْ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ میں34ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد مارکیٹ سرمایہ کا حجم64کھرب روپے کی سطح سے گرکر دوبارہ63کھرب روپے کی سطح پر آگیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 456پوائنٹس کمی سے 41686پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا،کے ایس ای30انڈیکس 200پوائنٹس کمی سے 14742اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 148پوائنٹس کمی سے 28124پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں34ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب4ارب روپے سے گھٹ کر63کھرب72ارب روپے رہ گیا ۔
جمعرات کو مارکیٹ میں 5ارب 84کروڑ روپے مالیت کے 20کروڑ37لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ بدھ کے روز7ارب روپے مالیت کے33کروڑ25لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ،گزشتہ روز مجموعی طور پر325کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،206میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
دریں اثناءبدھ کے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں4روپے اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر7پیسہ کمی سے286.88روپے سے گرکر286.81روپے کی سطح پر آگیا،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4روپے اضافہ سے 300روپے سے بڑھ کر 304روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت300روپے کمی سے2لاکھ27ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت257روپے کمی سے 1لاکھ94ہزار616روپے ہوگئی۔