مسلم لیگ ن کے کامیاب ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی، فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے کامیاب ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی، فائل فوٹو

آزاد کشمیر: حلقہ ایل اے 15 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب

مظفرآباد(امت نیوز) آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 15 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست ضلع باغ کے حلقہ ایل 15 میں ضمنی انتخابات ہوئے، جس میں اب تک غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار پہلے نمبر پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک 189پولنگ اسٹیشنز میں سے 72 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں، جن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار ضیاء القمر 22 ہزار 619 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جب کہ ن لیگ کے امیدوار مشتاق منہاس17ہزار321 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں کل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 145 ہے، جن میں مرد ووٹوں کی تعداد 53 ہزار 107 اور خواتین کی تعداد 48 ہزار 38 ہے۔ اس حلقے سے سردار تنویر الیاس 20 ہزار 10 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔