ماہرین کے مطابق دیگر دنوں کے مقابلے میں پیر کے روز دل کا دورہ پڑنے کے امکانات 13 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔
آئرلینڈ کے ماہرین قلب کی جانب سے کی گئی تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پیر کے روز دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق ساڑھے 10 ہزار سے زائد مریضوں کے ڈیٹا پر مشتمل تھی۔
ماہرین کی طرف سے اس تحقیق میں امراض قلب کے ان مریضوں کو شامل کیا گیا جو 2013 سے 2018 کے درمیان دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ ماہرین نے بتایا کہ ہر سال 30 ہزار سے زائد مریض پیر کے دن دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ان مریضوں میں پیر کے دن دل کا دورہ پڑنے کے کیسز سب سے زیادہ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ شرح اتوار کے روز بھی متوقع شرح سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔