ملزم  متاثرہ خاتون کو ستوکتلہ کے علاقے میں ایک فلیٹ میں لے گیا تھا، فائل فوٹو
ملزم  متاثرہ خاتون کو ستوکتلہ کے علاقے میں ایک فلیٹ میں لے گیا تھا، فائل فوٹو

نوکری کا جھانسہ، لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی :نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

داخس پولیس کے مطابق ملزم نے فیس بُک کے ذریعے رابطہ کرکے لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیا اور اسے انٹرویو کے لیے لالازار میں واقع نجی ہوٹل میں بلایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ہوٹل میں بلا کر اس سے زیادتی کی کوشش کی تاہم لڑکی کے شور کرنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔