جہانگیر ترین آج رات برطانیہ روانہ ہوں گے

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین آج رات برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ معمول کا طبی معائنہ کروائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین ایک ہفتہ برطانیہ میں قیام کریں گے، ان کی برطانیہ میں اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ دنوں جہانگیر ترین نے پاکستان میں بہت مصروف دن گزارے اور ایک نئی پارٹی کا قیام عمل میں لائے جس میں تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماوں اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد شامل ہے۔