افغان شہری کے ملوث ہونے پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، فائل فوٹو
افغان شہری کے ملوث ہونے پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، فائل فوٹو

بجٹ 2023-24: وزارت خارجہ امور کیلئے 46 ارب 97 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (امت نیوز) مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں وزارت خارجہ امور کیلئے کل 46 ارب 97 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں بیرون ممالک مشنز کیلئے 43 ارب 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ خارجہ امور ڈویژن کیلئے 3 ارب 87 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح سے خارجہ امور ڈویژن میں ملازمین، افسران کے مشاہیر، باقائدہ و دیگر الاؤنسز، امداد، سبسڈیز اور معاف شدہ قرضہ جات و ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے فوائد اور مرمتی اخراحات بھی شامل ہیں۔

ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد فوائد کی مد میں 5 کروڑ 92 لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ مختلف گرانٹس، سبسڈیز اور معاف کیے جانے والے قرضہ جات کی مد میں 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔

اس کے علاوہ موجودہ بجٹ میں طبی یا فزیکل اثاثہ جات کی مد میں وزارت خارجہ کیلئے 40 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔