گوجرانوالہ: آئل ٹینکرز میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر زخمی

گوجرانوالہ(اُمت نیوز)گوجرانوالہ میں آئل ٹینکر ز میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ سیالکوٹ بائی قریب پیش آیا ہے۔ جس میں پانچ افرادجھلس کرزخمی ہوگئے ہیں
آگتیل کے گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں لگنے سے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن شروع کرکے 3 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے کا واقعہ سیالکوٹ بائی پاس کے قریب معافی والا میں قائم تیل کے گودام میں پیش آیا جہاں کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی۔

آئل ٹینکر کی آگ نے چند ہی لمحوں میں مزید دو تیل کے کنٹینرز اور قریبی پلاسٹک فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے باعث گودام میں کام کرنے والے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، تاہم اسپتال میں برن سینٹر نہ ہونے کے باعث تمام زخمیوں کو لاہور جنرل اسپتال ریفر کردیا گیا۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے 3 گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آپریشن میں ریسکیو کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کا پیٹرول اور قریبی فیکٹری میں موجود پلاسٹک دانہ جل کر خاکستر ہوگیا