سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،9 دہشت گردگرفتار

لاہور (اُمت نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں پنجاب کے اضلاع ملتان ، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور ، ساہیوال اور گوجرنوالہ میں کی گئیں ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے ، دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، گولیاں اور 41ہزار 170 روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت عتیق، رشید، ریاض، صدیق، شعیب، رحیق، ذاہد، کاشف اور مقصود کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف 9مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق کہ رواں ہفتے284 کومبنگ آپریشنز کے دوران 56 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 13949 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔