عدالت نے شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

تین مقدمات ضمانت کی درخواست منظور،آئین کے مطابق چلنا ہے تو الیکشن کرانے پڑیں گے، رہنما پی ٹی آئی

June 10, 2023 · قومی
شاہ محمود قریشی و دیگر پر تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات ہیں، فائل فوٹو

شاہ محمود قریشی و دیگر پر تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات ہیں، فائل فوٹو

لاہور(امت نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہر سیاسی شخصیت کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق ہے۔ شاہ محمود قریشی نے تھانہ ریس کورس، تھانہ گلبرگ اور سرور روڈ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی اور پولیس کو شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کا روشن مستقبل نظر آرہا ہے، ہر سیاسی شخصیت کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق ہے، آئین کے مطابق چلنا ہے تو الیکشن کرانے پڑیں گے۔