پاک بحریہ کے جہاز کا انڈونیشیا کی بندرگاہ  کا دورہ

انڈونیشیا(اُمت نیوز)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے انڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی انڈونیشین عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں،

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ پی این ایس ٹیپو سلطان نے بحری مشق کموڈو-23 میں بھی شرکت کی اور دیگر ممالک کے ہمراہ بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں حصہ لیا،  پی این ایس ٹیپو سلطان کے دورہ انڈونیشیا سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔