شانگلہ ،جیپ گہری کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

شانگلہ(اُمت نیوز)شانگلہ بشام میں جمنی جیپ گہری کھائی میں جا گری ، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے علاقے بشام میں حادثہ پیش آیا ہے، جمنی جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے
شانگلہ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔