آئی پی پیز کو ماہانہ چارارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ فائل فوٹو
آئی پی پیز کو ماہانہ چارارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ فائل فوٹو

کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی، متعدد علاقوں میں بجلی معطل

کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کے الیکٹرک نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیفنس سے منسلک گرڈ اسٹیشن متاثرہوا ہے۔

ترجمان کاکہناہے کہ گرڈ اسٹیشن کے ایک حصے میں آگ لگی اور دھماکا سناگیا،گرڈ اسٹیشن کے متاثر ہ حصے میں آگ لگی جس پر فوری قابو پاگیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ متعلقہ گرڈ اسٹیشن کو عارضی طورپربند کر دیاگیا، جلد بحال کردیاجائے گا،ترجمان کاکہناتھاکہ گرڈ اسٹیشن کی مرمت میں 3 سے 4 گھنٹے کا وقت درکار ہے ۔