افسران و اہلکار پنجاب پولیس کی یونیفارم جیسے سکس پاکٹ پینٹ پہنیں گے، فائل فوٹو
افسران و اہلکار پنجاب پولیس کی یونیفارم جیسے سکس پاکٹ پینٹ پہنیں گے، فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس میں ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر200 سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔

سابق فوجیوں کی بھرتی کیلیے تعلیمی قابلیت میٹرک، عمرکی حد 42 سال ہوگی جنہیں ہنگامے روکنے، حساس عمارتوں، ریڈزون کی سیکیورٹی پرتعینات کیا جائے گا۔

بھرتی کے لئے اشتہار21 جون تک جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ بھرتیوں کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔