حیدرآباد، اکرم واہ نہر میں ڈوب کر 2 طالب علم جاں بحق

حیدرآباد(امت نیوز) اکرم واہ نہر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق، تفصیلات کے مطابق اکرم واہ نہر میں شدید گرمی کے باعث نہانے والے 2 نوجوان ڈوب گئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے نوجوانوں کی تلاش شروع کی، لاشیں نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی، جاں بحق ہونے والے یونیورسٹی کے 3 طالب علم منہ دھونے نہر میں اترے، جن میں سے 2 نوجوان ڈوب کر جان گنوا بیٹھے۔