کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شرح سود21 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا،
اسٹیٹ بینک کاکہناتھا کہ اپریل اور مئی کے بلند مہنگائی کے اعدادوشمار توقع کے مطابق تھے ،آنےوالے دنوں میں مہنگائی کم ہو گی ،اس لئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔