کراچی(امت نیوز)28ویں پاکستان HVACR بین الاقوامی نمائش و کانفرنس 2023 اختتام پذیر ہوگئی ۔ نمائش و کانفرنس 8سے 10جون تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہی۔پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ HVACR نمائش و کانفرنس کا انعقاد کراچی چیپٹر آف پاکستان ہیٹنگ،وینٹی لیشن،ایئر کنڈیشننگ اینڈ ریفریجریشن سوسائٹی (پی ایچ وی اے سی آر) سوسائٹی نے امریکن سوسائٹی آف ہیٹنگ،ریفریجریٹنگ اینڈ ایئر کنڈیشننگ انجینئرز کے پاکستان چیپٹر ASHRAE کے تعاون سے کیا گیا۔
اس نمائش میں مقامی و بین الاقوامی HVACR شعبہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی و پیشرفت کا بھرپور ڈسپلے کیا گیا۔اختتامی تقریب کے موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرپرسن ذیشان احمد صدیقی نے کہا کہ ہم ایونٹ کے تمام شرکاء کے شکر گزار ہیں اور خاص طور پر بین الاقوامی شرکاء جنہوں نے اپنی دلچسپی اور بھروسے کا اظہار کیا۔ بین الاقوامی شرکاء کی موجودگی سے پاکستانی کمپنیوں کو ان سے ملنے اور جدید ٹیکنالوجی سمجھنے کا موقع ملا۔تین روزہ ایونٹ میں لگ بھگ15ہزار افراد نے شرکت کی.
نمائش میں 150سے زائد کمپنیاں اپنے اسٹالز لگا ئے،جہاں ایک ہال مکمل طور پر کانفرنس کیلئے مخصوص تھا جبکہ 13ہزار300مربع میٹر سے زائد رقبہ پر محیط تین ہالوں میں اس سال کی تھیم”توانائی کے موثر طریقوں کے ذریعہ پائیداری کے حصول“کے مطابق مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔نمائش میں مقامی و بین الاقوامی شرکاءایچ وی اے سی آر کے میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور اختراعی مصنوعات پیش کرینگے۔