مچھ کے قریب 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: مچھ کے قریب سیاحتی مقام قابوئی سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بلوچستان کے ضلع بولان کےعلاقے مچھ کے قریب سیاحتی مقام قابوئی سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او مچھ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،تاہم لاشیں پرانی اور مسخ شدہ نہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو عملے کی مدد سے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔