ایک شخص 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جواب نہیں دے رہا، فائل فوٹو
ایک شخص 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جواب نہیں دے رہا، فائل فوٹو

اگست میں نگران سیٹ اپ آ جائے گا،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ حکومت کی آئینی مدت اگست میں ختم ہو جائے گی ،اگست میں آئینی مدت ختم ہونے پر نگران سیٹ اپ آ جائے گا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق زیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلیے تیار ہے اور میدان میں آ چکی ہے، قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے،الیکشن میں کسی ممکنہ اتحاد کا فیصلہ وقت پر کیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا،جب بھی حکومت کا موقع ملا مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی ۔