سعودی جنرل ایوی ایشن سول ایویشن ‘گاکا’ کا وفد پاکستان پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعودی جنرل ایویشن سول ایویشن ‘گاکا’ کا ایویشن سیکیورٹی وفد دوسرے مرحلے میں پاکستان پہنچ گیا۔ لیڈانسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں آٹھ رکنی ٹیم لاہور پہنچی۔ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (ریگولیٹری) اور لاہورایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹیم کا استقبال کیا، ڈی جی سول ایویشن نے ہدایت کی کہ سعودی مہمانوں کو تمام ائرپورٹس ہر ممکن تعاون کیا جائے،’گاکا’ سیکیورٹی اسسمنٹ ٹیم نے لاہور سے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔

ٹیم کو ایئرپورٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔’گاکا’ سیکیورٹی اسسٹنٹ ٹیم اے ایس ایف، ائرلائینز، گراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی،سعودی سیکیورٹی اسسمنٹ ٹیم کارگو ایجنٹس اور کیٹرنگ سمیت سیکیورٹی سروس فراہم کرنے والوں کے حفاظتی اقدامات کی افادیت کا جائزہ بھی لے گی۔ٹیم اس دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس کا بھی معائنہ کرے گی۔تیسرے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاور کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ بھی کیا جائے گا۔