حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان

23 جون کوملازمین کو تنخواہ دے دی جائے گی ۔ اسحاق ڈار

June 15, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: حکومت نے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے درخواست آرہی ہے کہ عید سے پہلے تنخواہ دی جائے، لہذا اس حوالے سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کردی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 23 جون کوملازمین کو تنخواہ دے دی جائے گی ۔