ایل این جی کارگو پاکستان پہنچنے سے گیس بحران ٹل گیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)ایل این جی کارگو پاکستان پہنچنے سے گیس بحران ٹل گیا۔ پاور اور کھاد سمیت تمام صنعتوں کی گیس مکمل بحال کردی گئی جبکہ گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس کا پریشر بہتر ہونے لگا ہے۔
سوئی ناردرن حکام کے مطابق ایل این جی سسٹم میں شامل ہونے سے بحران ٹل گیا۔ پاور اور کھاد سمیت تمام صنعتوں کی گیس مکمل بحال ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس کا پریشر بہتر ہونے لگا ہے، سسٹم میں 1800ملین کیوبک گیس موجود ہے اور اس وقت گیس کے شارٹ فال کا سامنا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔یونان کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ ٹیل اینڈ اور پرانی لائنوں والے علاقوں میں گیس کی کمی انفرادی مسئلہ ہے، گھروں میں گیس کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے جسے روکنے کے لیے چھاپے مارنے والی ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس گھر سے کمپریسر پکڑا گیا اس کا میٹر کاٹ دیا جائے گا۔