پی آئی اے کا عیدالاضحیٰ پر کرایوں میں کمی کا اعلان

اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس پر عید کی چھٹیوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہو گی،ترجمان

June 22, 2023 · قومی
یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہو گی، فائل فوٹو

یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہو گی، فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عیدالاضحیٰ پر اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس میں رعایت کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں پر رعایت دی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس پر عید کی چھٹیوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہو گی، یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہو گی، مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جولائی کو منائی جائے گی، ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔