کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےدرآمدات پرعائدتمام پابندیاں اُٹھالیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری سرکلرکے مطابق 27 دسمبرکوجاری کیا جانے والا سرکلرغیرمؤثرہوگیا ، پابندی ہٹانےکا فیصلہ اسٹیک ہولڈرزکی تجاویز پرکیا گیا۔
سرکلر کے مطابق درآمدات کیلئے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے،مجازڈیلرز کوزرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ، جس سےتمام درآمدات کیلئے بلا تفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ہزاروں کنٹینرزریلیزکرنےکیلئےبینکوں کوزرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔ مرکزی بینک نے تمام بینکوں کوپابندی ہٹانےکاسرکلرجاری کردیا۔