پرویز الہٰی کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے 14 جولائی تک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

June 24, 2023 · قومی

لاہور(اُمت نیوز)پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پر پرویز الہٰی کے شریک ملزم محمد عاکف کی عبوری ضمانت منظور۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھی ملزم محمد عاکف نے عبوری ضمانت حاصل کر لی، عدالت نے 14 جولائی تک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نےعبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے اینٹی کرپشن کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔