راولپنڈی میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے اشتہاری بورڈ گاڑیوں پر گر گیا

راولپنڈی(اُمت نیوز) راولپنڈی میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے اشتہاری بورڈ گاڑیوں پر گر گیا۔
تفصیلات کےمطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میں واقع پلازہ کی چھت سے 40فٹ لمبا ہیوی اشتہاری بورڈ گرنے سے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:۔میئر کراچی کے الیکشن میں غیرحاضرپی ٹی آئی کے 11 نمائندے پارٹی سے فارغ
پولیس ذرائع کے مطابق واقع میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور تھانہ روات پولیس موقع پر پہنچ گئی۔