ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے، فائل فوٹو
ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے، فائل فوٹو

اقتدار میں پولیس آگے، بعد میں پیچھے لگ جاتی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقتدار میں پولیس آگے ہوتی ہے اور اقتدار میں نہیں ہوتے تو پولیس پیچھے ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں کہ پروٹوکول استعمال نہ کریں، لمبے لمبے پروٹوکول دیکھ کر عوام گالیاں دیتے ہیں، تاحیات 12 بندے، گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر غریب ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ لوگوں کے خوابوں کا مراعات لے کر مذاق اڑانا مناسب نہیں، اگر اتنا ہی خطرہ ہے تو سیاست چھوڑ دیں اور کوئی اور کام کریں، اگر کسی کی دشمنی ہے تو وہ ذاتی حیثیت میں گارڈز رکھ لے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رسک ہم نے خود لیا ہے، وارے میں نہیں پڑتا تو عہدہ چھوڑ دیں، عوام مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اور یہ مشکلات کوہِ ہمالیہ سے بھی زیادہ بڑی ہیں۔

زیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ کو خصوصی جہاز پر حج پر لے جایا جا رہا ہے، بجٹ کی وجہ سے آخری حج پرواز ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے رکھی گئی اوراس جہاز میں عام حاجی بھی ہوں گے۔