ہرنائی، ڈپٹی کمشنر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، بال بال بچ گئے

ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون کوئٹہ سے ہرنائی آرہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر مانگی کے مقام پر فائرنگ کردی

June 27, 2023 · قومی

ہرنائی (اُمت نیوز)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف زرکون مسلح افراد کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون کوئٹہ سے ہرنائی آرہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر زیارت کے علاقے مانگی کے مقام پر فائرنگ کردی
جس میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون اور دیگر اہلکار بال بال بچ گئے،
لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ چھ گاڑیوں کو آگ لگاکر جلادیا۔