کراچی: ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی کمی ہو گئی۔
مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی کمی سے دو لاکھ 14 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے کی سطح پر آگئی۔
ماہریں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 1922 ڈالر کی سطح پرآگئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔