اسلام آباد(امت نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جلد معاہدے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔ اسٹاف لیول معاہدےکےلئےآئی ایم ایف کااہم بیان سامنے آ گیا، مشن چیف نے پاکستان کی جانب سے حال ہی میں کی جانے والی کوششوں کا بھرپور اعتراف کیا ہے۔
نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جلد معاہدے کیلئے کوششیں کررہے ہیں، پاکستان نےپالیسیوں کو مزید ہم آہنگ بنانے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کیے، پاکستانی معاشی فیصلہ سازی سے قرض پروگرام کے معاملات میں بہتری ہوئی، پارلیمنٹ سےمنظوربجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھنا احسن قدم ہے، ٹیکس آمدن بڑھنے سے پاکستان سماجی شعبے کیلئے فنڈنگ دستیاب ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس آمدن بڑھنے سےپاکستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز مہیا ہو سکیں گے، مانیٹری پالیسی میں سختی سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بہتری سےبیلنس آف پیمنٹ کادباؤکم ہو گا، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔