سندھ ،عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں 120 دن تک معافی کا اعلان
دہشت گردی، ڈکیتی،ریاست خلاف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا
June 28, 2023 · قومی
فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں قید تھے، فائل فوٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سزایافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دن تک کی معافی کا اعلان کیا ہے تاہم اس معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو اغوا برائے تاوان، دہشت گردی، ڈکیتی، ریاست کے خلاف سرگرمیوں کے کیسز میں ملوث رہے ہیں۔