صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری
ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی، خوشحالی و ترقی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
July 2, 2023 · اہم خبریں
مدینہ منورہ (اُمت نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی، خوشحالی و ترقی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
صدر مملکت علوی مناسک حج کے بعد مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
اس سے پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔