سوات (نیٹ نیوز) ایک انگریز خاتون اور سڑک کے کنارے پھل بیچنے والے پٹھان چچا کے درمیان دلچسپ سودے بازی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوات گھومنے آئیں انگریز خاتون ٹوٹی پھوٹی اردو میں پھل خریدنے کی کوشش کررہی ہیں اور سادے لوح چچا بھی اس کے سوالات کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
"On the way to #Swat I saw the sign “Land of Peaches 🍑”. I didn’t expect that 7 kg would be Rs 500, while in #Islamabad 1 Kg is Rs 500". – Iryna (A Ukrainian Citizen)#OurBeautifulPakistan ❤️ 🌳 🇵🇰 pic.twitter.com/J7Jhoa3wbJ
— Islamabadies (@Islamabadies) July 2, 2023
خاتون پھل کے ایک کارٹن کی طرف اشارہ کرکے پوچھتی ہیں کہ یہ کتنا ہے جس کا جواب وہ 7 کلو بتاتے ہیں تاہم خاتون کو لگتا ہے کہ چچا قیمت بتارہے ہیں۔ پٹھان بھائی پھر خاتون کو تعلیم بھی دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ایک کلو یعنی ہزار گرام مگر اب بھی خاتون ہزار کا لفظ سمجھ نہیں پاتیں۔
پھر چچا 7 کلو پھل کے کارٹن کی قیمت 500 بتاتے ہیں اور خاتون کو لگتا ہے کہ تمام پھلوں کے کارٹن 500 میں مل رہے ہیں اور اس خوش فہمی کا اندازہ خاتون کے چہرے سے باآسانی کیا جاسکتا ہے۔