فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے کے اضافہ ہوا، فائل فوٹو
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے کے اضافہ ہوا، فائل فوٹو

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 8000 روپے کی بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی خرید و فروخت 2 لاکھ 8 ہزار روپے میں جاری ہے۔

صرافہ بازار کے ڈیلرز کے مطابق سونے کے بھاؤ میں کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی ہے جو مارچ کے بعد سے نچلی سطح پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ فی تولہ سونا عید کی تعطیلات سے قبل آخری کاروباری روز 2 لاکھ 16 روپے میں فروخت ہوا تھا۔