اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان میں ڈالر کی قیمت کو بریک لگنے سے روپے کی قدر میں شاندار اضافہ ہوا ہے۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی 12 روپے 99 پیسے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کا لین دین 273 روپے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں 5 روپے سستا ہوکر امریکی ڈالر 285 روپے پر آیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تاریخ رقم کی گئی تاہم اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھا رہا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 235 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 665 پوائنٹس پر آگیا ہے جو کہ گزشتہ روز 43 ہزار 899 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔