پشاور،جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، چار بھائی جاں بحق
پلاٹ کے تنازع پر جرگہ بلایا گیا تھا،دوران جرگہ دونوں فریقین نے تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پرفائرنگ کردی
July 7, 2023 · قومی
پشاور(امت نیوز) پشاور رنگ روڈ کے قریب فائرنگ سے 4 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پشاورمیں رنگ روڈ کے قریب علاقے دیر کالونی میں فائرنگ ہوئی جس سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے 2افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جرگےکے دوران پیش آیا۔دو فریقین کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والےچاروں بھائی ہیں ۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاہے۔