واشنگٹن(نیٹ نیوز) ایک امریکی شخص 70 ہزار سے زائد پنسلیں جمع کر چکا ہے اور اس پر وہ عالمی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروانے کے لیے کوشاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی شخص ایرون بالتھولمے اس وقت دنیا میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ پنسلیں رکھتے ہیں اور یہ انہوں نے اپنے بچپن ہی میں شروع کردیا تھا۔
ایرون بالتھومے بچپن سے لے کر اب تک 70 ہزار سے زاید پنسلیں اکٹھی کر چکے ہیں جب کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایمیلیواریناس نامی شخص کا اندراج ہے جس کے پاس 2020 تک 24 ہزار پنسلیں رکھنے کا ریکارڈ تھا۔
ایرون کے مطابق انہیں پینسلوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے دوستوں اور اقارب سے بھی پینسلوں کی فرمائش کیا کرتے تھے۔ ایرون پراعتماد ہیں کہ وہ اپنی پینسلیں شمار کرچکے ہیں اور گنیزبک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام شامل ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ انہیں ادارے کے افسران کے سامنے کئی طرح سے اپنا دعویٰ ثابت کرنا ہوگا۔
چند روز قبل امریکا میں پینسل جمع کرنے والی تنظیم کے 2 افراد نے ان کی پینسلیں شمار کی ہیں اور وہ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں گے۔