کے پی ٹی کے افسر کے قتل کے الزام میں بیٹی گرفتار

والد نے دفتر سے گھر آتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا اور نیچے گرا دیا،قتل کرنا چاہتے تھے۔ بیٹی کا بیان

July 11, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی میں کے پی ٹی کے گریڈ18افسر کے قتل کے الزام میں بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  گرفتار بیٹی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ والد نے دفتر سے گھر آتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا اور نیچے گرا دیا اور گلہ دبا کر قتل کرنا چاہتے تھے،جان بچانے کیلیے مزاحمت کی، تیز دھار آلہ لگنے سے والد کی موت ہوئی ۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کر لیا اور مقتول کی بیٹی کو حراست میں لے لیا۔