عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ کو ہونے کا امکان

محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظرآنے کا قوی امکان ہے،محکمہ موسمیات

July 11, 2023 · قومی
سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا، فائل فوٹو

سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا، فائل فوٹو

کراچی : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، اور عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بجکر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پرہونے  اور رات 8:00 بجے چاند کے طلوع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی مدت غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک ہے جبکہ چاند نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے۔