گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا

وزیراعلیٰ کا انتخاب 13جولائی کو دوپہر 12بجے اسمبلی ہال میں کیا جائے گا۔

July 12, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

گلگت: گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے شیڈول  جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کے عہدے کیلیے آج دوپہر 2بجے کاغذات نامزدگی وصول کیے  گئے، پریزائیڈنگ افسر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال سہہ پہر 4بجے کریں گے،وزیراعلیٰ کا انتخاب 13جولائی کو دوپہر 12بجے اسمبلی ہال میں کیا جائے گا۔