نوکریوں پر مستقل نہ کیے جانے والے اساتذہ پر پولیس و رینجرز کا لاٹھی چارج

وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پر لاٹھی چارج کیا گیا،متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔

July 12, 2023 · قومی
سندھ بھر کے اساتذہ نے نوکریوں پر مستقل کرکے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ فائل فوٹو

سندھ بھر کے اساتذہ نے نوکریوں پر مستقل کرکے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ فائل فوٹو

کراچی: نوکریوں پر مستقل نہ کیے جانے پر احتجاج کرنے والے اساتذہ پر رینجرزاور پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج کیا جس کے بعد مظاہرین نے شاہین کمپلیکس سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ شروع کردیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پر پولیس اور رینجرزنے مظاہرین پرلاٹھی چارج کردیا جب کہ متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔

سندھ بھر کے اساتذہ نے نوکریوں پر مستقل کرکے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پرائمری اور ارلی چائلڈ اسکولز ٹیچرز مستقل نہ کیے جانے پراحتجاج اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کرچکے ہیں۔