کراچی: انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالرکی قیمت میں مزید1 روپے 9 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک روپے 9 پیسے کی کمی کے بعد ڈالرکی نئی قیمت 277روپے48 پیسے پر آگئی ہے ۔
خیال رہے کہ آج صبح انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277روپے40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔